Thursday, April 25, 2024

ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں ، نصرت سحر عباسی ‏

ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں ، نصرت سحر عباسی ‏
May 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما نصرت سحر عباسی نے سندھ بھر میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر کہا کہ ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول اب کہاں ہیں، وہ ایک لات مار کر اپنی حکومت کیوں نہیں گراتے ۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ایڈز کے معاملے پر پورے سندھ میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، رتوڈیرو سے جب معاملہ شروع ہوا اس وقت سے خوف پھیلا ہوا ہے،متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے ، اب ہر وقت چیخنے چلانے والے بلاول کہاں ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت ایڈز کے مریضوں کے علاج کیلئے کتنی سنجیدہ یہ آپ نے دیکھ لیا۔