Wednesday, May 8, 2024

ہر مرحلے پر حکومت کو بے نقاب کریں گے، رانا ثنااللہ

ہر مرحلے پر حکومت کو بے نقاب کریں گے، رانا ثنااللہ
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) ہر مرحلے پر حکومت کو بے نقاب کریں گے، رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کہتے ہیں مریم نواز کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا۔ رہنماء مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، حمزہ شہباز، خواجہ برادران کی ضمانتیں ہوں گی اور وہ جیلوں سے باہر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل عدالتوں کا المیہ ہے، وزارت قانون سے ایک لیٹر نکلے گا اور جج صاحب گھر چلے جائیں گے، یہ جنگ انصاف حاصل کرنے کی جنگ ہے۔ نام نہاد مدینے کی ریاست سے انصاف لیں گے۔ کل منظور ہونے والے قرارداد ان پر پھٹکار ہے۔ رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ مخالفین سے بدترین سیاسی انتقام کی مثالیں قائم کررہے ہیں، اس کا ازالہ آنے والے سالوں میں بھی نہیں ہوسکے گا۔ ہم ان ٹیرم سیٹ اپ کے حق میں نہیں ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن ہم سے ناراض ہیں، انہیں منائیں گے۔