Sunday, May 19, 2024

ہر قیمت پر مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، آرمی چیف

ہر قیمت پر مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، آرمی چیف
September 24, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن  پاکستان کو غیر ملکی سر زمین سے غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ دشمن کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے ، قوم اپنے آہنی عزم سے دشمن کو شکست فاش دے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ۔پاکستان کا ہر طرح سے دفاع کریں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید نے مزید کہا کہ ہم قربانیاں دیتے رہےہیں  ، دے رہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔

آرمی چیف نے پاکستان کے عظیم شہداء کو کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔