Sunday, September 8, 2024

  ہر قسم  کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں : آرمی چیف

   ہر قسم  کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں : آرمی چیف
August 4, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت  کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت کاجائزہ لیا گیا ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کا معاملہ زیر غور آیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے مذاکرات کا راستہ قابل بھروسہ ہے۔ مذاکرات کو خراب کرنے والے افغانستان سمیت خطے کے امن اور ترقی کے مخالف ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔