Friday, April 19, 2024

  ہر طرح کے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ہے : چین

   ہر طرح کے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ہے : چین
October 29, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے کہاہے کہ ہرطرح کے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اس کے پاس بھرپورصلاحیت موجود ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چین کے جنوبی سمندرمیں امریکی خلاف ورزی کے بعد بیجنگ حکومت بھی ایکشن  میں آگئی،چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چین ہمیشہ دوسرے ممالک کااحترام کرتا ہے اوربحری جہازوں کی آزادنقل وحمل پریقین رکھتاہے تاہم بحری جہازوں کی آزادانہ نقل وحمل کی آڑمیں ملکی سمندروں حدودکی خلاف ورزی کوبرداشت نہیں کرینگے۔ ترجمان نے کہاکہ چین کی سمندری حدود میں امریکی جہاز کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی چینی بحر ی جہازوں کو روانہ کردیا گیا تھا تاکہ وہ امریکی جہاز کو وارننگ دے سکیں۔