Friday, April 26, 2024

ہر سیاسی ، معاشرتی اور اقتصادی مسئلہ عدالتوں میں حل ہوتا ہے ، چیف جسٹس ‏پاکستان

ہر سیاسی ، معاشرتی اور اقتصادی مسئلہ عدالتوں میں حل ہوتا ہے ، چیف جسٹس ‏پاکستان
March 30, 2019

لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس ‏پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ آج ہر سیاسی ، معاشرتی اور اقتصادی مسئلہ عدالتوں میں حل ہو رہا ہے ۔ججز  اور وکلا کا آج وہ احترام نہیں رہا جو ماضی میں انہیں دیا جاتا تھا۔

نجی لاء کالج کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں چیف جسٹس ‏پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ وکلا کو قانون اور اس کے بنائے جانے کے پس منظر سے مکمل آگاہی ہونی چاہئے  ،  اس لیے ضروری ہے  وکیل ادب،ریاضی اور تاریخ پر مکمل عبور حاصل کریں۔

انہوں نے کہا آج دہشت گردی کے بارے میں قوانین کے حوالے سے بہت زیادہ کام ہو رہاہے،بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نےوکلاپر زور دیا کہ وکلا کو  کردار سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔