Wednesday, April 24, 2024

ہر سیاسی جماعت کو پورا حق حاصل ہے سندھ میں اپنے تنظیمی معاملات کو دیکھیں ، مراد علی شاہ

ہر سیاسی جماعت کو پورا حق حاصل ہے سندھ میں اپنے تنظیمی معاملات کو دیکھیں ، مراد علی شاہ
March 6, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہر سیاسی جماعت کو پورا حق حاصل ہے سندھ میں اپنے تنظیمی معاملات کو دیکھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انھوں نے پارٹی کے شمولیتی پروگرام میں شرکت کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبائی حکومت وائرس کے تدارک کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کا معاملہ ہو یا گندم اور آٹا بحران وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ہر بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ اگر ہمارے کہنے سے قیمتیں کم یا زیادہ ہوتی ہیں تو پھر پورا ملک ہی ہمارے حوالے کر دیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ انتظامی تھا ۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ ہر افسر کی تعیناتی میں اپوزیشن کی مرضی یا منشا شامل کی جا سکے۔