Friday, April 19, 2024

ہر سطر ، پُر اثر ، روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے معیار اور اعتبار کے دو سال مکمل

ہر سطر ، پُر اثر ، روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے معیار اور اعتبار کے دو سال مکمل
April 11, 2019

 لاہور (92 نیوز) روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے معیار اور اعتبار کے دو سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر لاہور میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بھی کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں۔

 حق وسچائی پرمبنی صحافت کا پرچار کرنے والا روزنامہ 92 نیوز دو برس کا ہو گیا۔ مختصر عرصے میں قارئین کی ترجیح میں شامل ہو کر مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے کے دوسالہ سفر پر کراچی میں بھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔  

 ایڈیٹر سعید خاور کہتے ہیں کہ روزنامہ 92 نیوزکی غیر معمولی کامیابیاں ٹیم کی انتھک محنت اور اللہ کے فضل وکرم کا نتیجہ ہے۔

 

 سالگرہ میں شریک سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی اور بدرالدین بلوچ نے بھی روزنامہ 92 نیوزکو فرسودہ صحافتی روایات کے دور میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

شرکا کا کہنا تھا روزنامہ 92نیوز نے خبر چھپانے کی بجائے چھاپنے کی روایت اپنائی۔ مختصر عرصے میں اپنی جگہ بنائی۔

 دعا ہے کہ معیار اعتبار اور اپنی ہر سطر میں اثر رکھنے والا روزنامہ 92 نیوز مستقبل میں کامیابیاں سمیٹتا رہے۔