Wednesday, April 24, 2024

ہر سال انتخابات ہوں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی ، شاہ محمود

ہر سال انتخابات ہوں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی ، شاہ محمود
October 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر سال کے بعد انتخابات ہونا شروع ہو جائیں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی ، تھوڑا انتظار کر لیں ، حکومتیں ایسے نہیں گرتیں ، آزادی مارچ والے معاہدے کی پاسداری کریں  ، کوئی بھی پاکستان نہیں چاہے گا کہ کشمیریوں کا قتل عام کرنیوالا مودی کرتارپور کی  تقریب میں پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھے ۔ گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ  پر حکومت کا رویہ جمہوری  تقاضوں کے عین مطابق  ہے ،کہیں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی گئی ، مارچ والے بھی معاہدے کی پاسداری کریں ۔ صحافی کے سوال  کہ کیا مولانا کے  دھرنے سے حکومت گر سکتی ہے   کے جواب میں  شاہ محمود مسکرا دیے  ، کہا کہ ہر سال کے بعد انتخابات ہونا شروع ہو جائیں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی ، کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھ اکہ  ہم امن سے رہنا چاہتے  ہیں ، کشمیر پر ہمارا اصولی موقف  ہے ، کرتار پور  راہداری کی تقریب میں منموہن سنگھ کو دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ٹک ٹاک گرل کے دفتر خارجہ میں داخلے کی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے ، جلد ایکشن ہوگا ، جلا وطن منی پور ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔