Friday, April 26, 2024

ہر دن والدین سے محبت اور عظمت سے معمور ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ہر دن والدین سے محبت اور عظمت سے معمور ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
June 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہمارا ہر دن والدین  سے محبت اور عظمت سے معمور ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ   والدین کی خدمت و احترام سے ہی د نیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے، والدین سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ  والدین کی بہترین تربیت میرے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے، اپنے والدین کی بہترین تعلیم و تربیت کی بنا پرآج میں اس مقام پر ہوں، میرے والد مرحوم نے میری بہترین تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دی، میری والدہ صاحبہ نے بھی ہر موقع پر میری رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  والدین کا رشتہ ہر غرض اور بناوٹ سے پاک ہوتاہے ،دین اسلام میں والدین کے حقوق واحترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے، بچوں کیلئے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے۔