Saturday, May 18, 2024

ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
December 24, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز فنکار معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے، فن کی دنیا میں معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔

لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور اسکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے، ڈرامہ سیریل روزی، میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے جبکہ آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے۔

بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی انکے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

اسٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا نہ پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید ، بے بیا معین اختر ، بکرا قسطوں پر، آپ کے یادگار اسٹیج شوز ہیں۔

یہ عظیم فنکار 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گیا مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔