Friday, April 19, 2024

ہر 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی تیاری

ہر 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی تیاری
July 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطالبے پر پٹرولیم  ڈویژن ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔ ہر 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی تیاری۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری کا امکان ہے۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ‏شام پانچ بجے ہوگا، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا ‏جائے گا۔ ای سی سی تیل کی قیمتوں سے متعلق فارمولا تبدیل کرنے کا فیصلہ ‏کرے گی، تیل کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ کی بجائے 15 روز میں کیے جانے کا ‏امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے بات چیت ‏کے بعد تیل کی قیمتوں کا نیا فارمولا طے کیے جانے کا امکان ہے۔ آئل مارکیٹنگ ‏کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں ماہانہ کے بجائے 15 روز میں ردوبدل کرنے کا ‏مطالبہ کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں کا فارمولا بدلنے سے قیمتیں ‏بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔