Friday, April 26, 2024

ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ، آسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمن

ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ، آسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمن
August 18, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) مقبوضہ وادی میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ، سات ہزار سے زائد زیر حراست کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں  ، آسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمن نے اعدادو شمار جاری کر دیے۔ کہا کہ  6 ہزار سے زائد نامعلوم یا اجتماعی قبریں دریافت اور 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں ۔ بی بی سی کے مطابق بھارت کے حالیہ اقدامات نے کمزور وفاقی ڈھانچے پر کاری ضرب لگا دی۔ کشمیریوں پر ڈھائے جانے  والے بھارتی ظلم و ستم کی داستان غیر ملکی میڈیا بھی مسلسل بتا رہا ہے۔آسٹریلوی صحافی اور دانشور  سی جے ورلیمن کے مطابق سات ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں کی شہادت ہو چکی ہے۔بھارتی فوج نے 80ہزار سے زائد بچے یتیم کردیے۔بی بی سی نے لکھا کہ مودی حکومت نے بھارت کے کمزور وفاقی ڈھانچے کو کاری ضرب لگا دی۔ آسٹریلین صحافی سی جے ورلیمن کے جاری کردہ اعدادو شمار کےمطابق  مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے۔ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر لندن اسکول آف اکنامکس کے شعبہ بین الاقوامی سیاست کے پروفیسر سمنترہ بوز کہتے ہیں مودی حکومت نے بھارتی وفاق کو خطر ے سے دوچار کردیا ہے ۔ بی بی سی نے اپنے تبصرے میں کہامودی حکومت نے بھارت کے کمزور وفاقی ڈھانچے کو کاری ضرب لگا دی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق مرکز ریاستوں کے مقتدر اختیارات میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا۔ یہ دلچسپ ہوگا کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیر پر فیصلے کے خلاف قانونی چیلنجز سے کس طرح نمٹتی ہے۔