Thursday, April 18, 2024

ہدایتکار راج کمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گے

ہدایتکار راج کمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گے
June 6, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے کامیاب ہدایتکار راج کمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی زندگی پر اگلے سال فلم بنائیں گے۔ سنجے دت بالی وڈ سینما کو کئی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ ولن کا کردار ہو یا ہیرو کا سنجے دت خوب جانتے ہیں کہ اس میں کیسے پورا اترنا ہے۔ ”ساجن“ فلم نے سنجے دت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا جس کے گانے آج بھی کانوں میں رس گھول دیتے ہیں۔ سنجے دت کو مزاح کے روپ میں بھی بہت پسند کیا گیا۔ سنجے دت کی فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے ڈئیلاگ ایسے مشہور ہوئے کہ ہرکسی کے زبان پر آئے۔ راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کریں گے۔ رنبیرکپور کا نام بطور سنجے دت سامنے آ رہا ہے جبکہ دیگر کاسٹ کے بارے میں ابھی کئی نام گردش کررہے ہیں۔