Sunday, September 8, 2024

ہدایتکار ایڈم میکی آسکر ایوارڈ کیلئے فلم ”دی بگ شارٹ“ کی تشہیر میں مصروف

ہدایتکار ایڈم میکی آسکر ایوارڈ کیلئے فلم ”دی بگ شارٹ“ کی تشہیر میں مصروف
January 23, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ایڈم میکی اپنی آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد فلم ”دی بگ شارٹ“ کی تشہیر کیلئے لندن میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حصص کی عالمی منڈیوں میں حالیہ مندی نے دوہزار سات اور نو کے مالی بحران کی یادیں تازہ کر دی ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں کہ ان کے زخم پھر سے تازہ تو نہیں ہو جائیں گے۔ ایسے میں ایڈم میکی بنکنگ بحران کے بارے میں فلم ”دی بگ شارٹ“ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس فلم میں مالیاتی بحران کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو بنکنگ سیکٹر نے کیں جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل بڑھے اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے۔ فلم مائیکل لیوس کے ناول ”دی بگ شارٹ: انسائیڈ دی ڈومز ڈے مشین“ سے ماخوذ ہے اور بہترین ڈائریکٹر اور فلم کیلئے آسکر ایوارڈ کیلئے پانچ نامزدگیاں حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے فلم میں مالیاتی بحران کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس میں مزاح بھی موجود ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سٹیوو کیرل ، کرسچیان بیل ،ریان گوسلنگ اوربراڈ پٹ شامل ہیں۔ میکی کہتے ہیں اب پھر وقت ہے کہ مالیاتی بحران پر بات کی جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کو فلم کے ذریعے مالیاتی مسائل پر مشورے دیے جائیں۔