Friday, May 10, 2024

ہجرت کالونی میں عمارت میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

ہجرت کالونی میں عمارت میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق
September 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونےوالوں میں ایک بچی،ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں،ایک نوجوان نے جان بچانےکےلئے عمارت سےچھلانگ لگائی جس کواسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

ہجرت کالونی کی رہائشی عمارت میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ میزانائن فلور پر قائم کشن کے کارخانے میں  لگی جس نے دیکھتےہی دیکھتےعمارت کےدیگرحصوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،  پہلی  منزل پررہنےوالےافرادآگ میں پھنس گئے۔

ایک نوجوان اویس نے جان بچانے کےلئے پہلی منزل سے چھلانگ لگادی ، اس کو شدید زخمی حالت میں  اسپتال منتقل کیاگیا ، فائربریگیڈ کے پہنچنےتک  آگ مزید شدت اختیارکرگئی ، ڈیڑھ سےدوگھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پرقابوپایاگیا ،

عمارت سے  سات افراد کو عمارت سےنکالا ، دو خواتین ایک بچی اور ایک مرد اسپتال پہنچنےسے پہلے ہی دم توڑ گئے ، جاں بحق  ہونےوالوں میں عشرت بی بی،وسیلہ بی بی بچی آیت بی بی اورشہریار شامل ہے ۔

ڈپٹی  کمشنر ساوتھ  علاقےموقع پرپہنچے کہاکہ عمارت کےمکینوں کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔