Friday, May 10, 2024

ہاں میں بھارتی جاسوس ہوں ، کلبھوشن جادیو اپنے بیان پر قائم

ہاں میں بھارتی جاسوس ہوں ، کلبھوشن جادیو اپنے بیان پر قائم
September 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)بھارتی جھوٹے بیانیے کا پول کھل گیا ، کلبھوشن جادیو اپنے جاسوس ہونے  کے بیان پر قائم  رہے  اور کہا کہ ہاں میں بھارتی جاسوس ہوں،جب کہ گزشتہ روز قونصلر رسائی کے دوران  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیہ  انہیں اپنے بیان سے مکرنے کا اصرار کرتے رہے ۔ گزشتہ روز ہونے والی  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کلبھوشن جادیو کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع  کا کہنا ہے کلبھوشن جادیو نے واضح بتا دیا کہ ہاں میں بھارتی جاسوس اور بھارتی بھریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں ،ملاقات میں گوروآلووالیا بار بار اصرار کرتے رہے کہ بھارتی سرکار آپکے پیچھے کھڑی ہے۔ بھارتی ناظم الامور گوروآلووالیا اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت کا  92 نیوز نے سراغ لگا لیا ، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن اپنے متعدد بار دیے گئے بیانات پر ڈٹ گیا، ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور کے سامنے  کلبھوشن یادیو نے واضح کیا کہ وہ بھارتی  جاسوس اور بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور پاکستان میں را کے لئے کام کرتا رہا۔ بھارتی ناظم الامور نے اصررار کیا کہ بھارتی سرکارمکمل طورپرآپ کے پیچھے کھڑی ہے ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طور پر گورو آلو والیا کا کلبھوشن سے ملاقات کا وقت تیس منٹ طے ہوا تھا لیکن پاکستانی حکام نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گھنٹے تک بات چیت کی اجازت دی۔ اور بات چیت مکمل ہونے پر قونصلررسائی ختم ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو تمام زبانوں میں بات چیت کرنے کی اجازت دے رکھی تھی ، لیکن گوروآلووالیا کو مراٹھی زبان میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے قابل فہم زبان میں بات چیت کی گئی۔