Thursday, April 25, 2024

ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز کل سے بھارت میں ہوگا

ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز کل سے بھارت میں ہوگا
November 27, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز کل سے بھارت میں ہو رہا ہے ،  میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گی، ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ ہاکی کے عالمی کپ کا میلہ بھارتی شہر بھونیشور میں سج گیا، میگا ایونٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے ۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا  ٹائٹل کا دفاع کرے گا ۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مقابل ہوں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ  ڈی میں شامل پاکستان کو جرمنی، نیدر لینڈ اور ملائیشیا جیسے مشکل حریفوں کا سامنا ہوگا ۔ گروپ اسٹیجز میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی اور  تین میچوں کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں  کراس اوور مرحلے میں پہنچیں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان سب سے زیادہ چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے،  نیدرلینڈ  اور آسٹریلیا تین ،تین بار ،جرمنی دو بار اور بھارت ایک بارعالمی چیمپئن رہ چکا ہے۔