Friday, April 26, 2024

  ہاکی کلب آف پاکستان کی قسمت بھی جاگ گئی، نیلی ٹرف بچھانے کا کام شروع ہوگیا

   ہاکی کلب آف پاکستان کی قسمت بھی جاگ گئی، نیلی ٹرف بچھانے کا کام شروع ہوگیا
June 19, 2015
کراچی(92نیوز)بڑی دیر کی مہر بان آتے آتے،ہاکی کلب آف پاکستان کی قسمت بھی جاگ گئی نیلی آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصےکے انتظار کے بعد تاریخی ہاکی کلب آف پاکستان میں نیلی ٹرف جسے ڈیسو ٹرف کہا جا تا ہے بچھانے کے کام کا آغاز ہو گیا ۔ تاریخی حیثیت کے حامل ہاکی کلب آف پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر عالمی مقابلے منعقد ہوئے ،ہاکی کلب میں آسٹروٹرف ستر کی دہائی میں بچھائی گئی۔ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد کیا بند ہوئی حکومت نے بھی ہاکی کلب سے نظریں پھیر لیں اب بجٹ ملنے کے بعد پانچ کروڑ مالیت کا ڈیسو ٹرف بچھایا جا رہا ہے۔ نیلی ٹرف کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ہاکی کلب کی تزئین و آرائیش بھی کی جائے گی جس میں نئے پویلین اور ڈریسنگ رومز شامل ہیں۔ فلڈ لائیٹ کی تنصیب اور  نئی کرسیاں بھی لگانے کا منصوبہ شامل ہے جبکہ ٹرف کو پانی دینے کے لئے امریکہ سے خصوصی سسٹم بھی در آمد کیا جا رہا ہے۔ حکومت سندھ نے ہاکی کلب آف پاکستان میں نیلی ٹرف اور اس کی تزئین و آرائیش کے کام کا تو آغاز کر دیا ہے مگر اس کی اصل خوبصورتی اس وقت نظر آئے گی جب اس گراونڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کسی بھی غیر ملکی ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لئے اترے گی۔ hockey1