Sunday, September 8, 2024

ہاکی کا عالمی کپ ، قومی ٹیم آج سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی

ہاکی کا عالمی کپ ، قومی ٹیم آج سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی
December 1, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) ہاکی کے عالمی کپ کا میلہ بھارت میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی ٹائٹل جیتنے کے لیے سرتوڑ کوششیں بھی جاری ہیں۔  قومی ٹیم میگا ایونٹ میں آج سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس جرمنی کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ گرین شرٹس کو پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف جرمنی کا سامنا ہو گا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں جیت کے ساتھ آغاز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ گروپ  ڈی میں شامل پاکستان کو ، نیدر لینڈ اور ملائیشیا جیسی بھاری ٹیموں کا بھی چیلنج در پیش ہو گا۔ گروپ اسٹیجز میں ہر ٹیم تین ،تین میچ کھیلے گی اور  تین میچوں کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں  کراس اوور مرحلے میں پہنچیں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ چار بار  ہاکی کا ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔