Thursday, May 2, 2024

ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی شکست

ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی شکست
June 24, 2018
نیدر لینڈ( 92 نیوز) آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی  کے دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم شکست  کھا گئی ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیدی ، پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد رضوان نے کیا۔ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن ہالینڈ میں جاری  ہے ، قومی ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کو  آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو گول سے  ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے کوارٹر میں دونوں  ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی لیکن چند منٹ بعد آسٹریلیا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے گول داغ کر میچ برابر کر دیا ۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گولز پوسٹ پرحملے جاری رکھے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ کھیل کے آخری کوارٹر میں آسٹریلیا نے  جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری لمحات میں گول داغ کر ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل  کرلی۔ بھارت کے ساتھ میچ میں آخری پانچ منٹوں میں  پاکستان نے اپنا گول کیپر باہر بٹھا کر اضافی کھلاڑی  کا تجربہ کیا تھا، گول کیپر کی عدم موجودگی کے باعث بھارت کو گول پر گول کرنے کا شاندار موقع ملا جس کے باعث قومی ٹیم کو افتتاحی میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔