Tuesday, April 23, 2024

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بیلجیئم نے پاکستان کودو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بیلجیئم نے پاکستان کودو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی
June 29, 2018
بریڈا (92 نیوز) بیلجیئم نے پاکستان کو ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ پاکستان  ٹیم نے کھیل کا آغاز  شاندار کیا اور پہلے کوارٹر میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے کوارٹر میں بیلجئیم کی ٹیم نے کم بیک کرنے کی بھر پور کوشش کی اور پاکستانی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں  بیلجیئم نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا، میچ کے 38ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے  علیم بلال نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو دوبارہ برتری دلا دی۔ آخری کوارٹر میں بیلجئیم نے  شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول اسکور کرکے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح سمیٹی۔گرین شرٹس نے ایونٹ میں واحد کامیابی ارجینٹائن کیخلاف حاصل کی۔