Saturday, April 20, 2024

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ بھجوا دی

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ بھجوا دی
July 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے  اپنی رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹیریٹ بھجوا دی،  رپورٹ میں فیڈریشن کے عہدیداروں کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہے سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے فیڈریشن کے صدر اختر رسول، سیکرٹری رانا مجاہد، کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران کے بیانات ریکارڈ کئے کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں فیڈریشن کے عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے ٹیم کی تیاری اچھی نہیں تھی، اس معاملے میں فیڈریشن توقعات پر پوری نہیں اتر سکی،ہاکی کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں چلایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاکی میں بہتری کے لئے جدید ہاکی کو سمجھنے والے افراد کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کھلاڑیوں کےمالی مسائل دورکرنےاورانہیں ملازمتیں دینےکی تجاویزبھی دی گئی ہیں۔