Friday, April 26, 2024

ہاکی ورلڈ کپ،دوبھائی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے

ہاکی ورلڈ کپ،دوبھائی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
November 24, 2018
لاہور( 92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ٹیم نئی دہلی میں پہنچ چکی ہے ۔ ٹیم میں دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ پاکستانی اسکواڈ میں شامل توثیق ارشد اور عتیق ارشد دونوں بھائی ہیں ۔ بھائیوں کی جوڑی لمبے عرصے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کرے گی ۔ اس سے قبل 1979 میں رشید الحسن اور منظور الحسن کی جوڑی نے ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ توثیق ارشد دنیا کے کم عمر ترین اولمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی اسکواڈ میں 4 کھلاڑیوں کا تعلق گوجرہ سے ہے ۔