Thursday, March 28, 2024

ہاکی ورلڈ کپ2018 کا ٹائٹل بیلجئیم نے اپنے نام کر لیا

ہاکی ورلڈ کپ2018 کا ٹائٹل بیلجئیم نے اپنے نام کر لیا
December 16, 2018
بھبنیشور (92 نیوز) بیلجئیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی  شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دے کر ہاکی ورلڈ کپ2018،،کا ٹائٹل بیلجئیم نے اپنے نام کر لیا۔ ہاکی ورلڈکپ 2018کا تاج بیلجیئم کے سر سج گیا، بیلجیئم نے پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ  جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ نیدرلینڈزکا بیس سال بعد بھی ہاکی چیمپئن بننے کا خواب ادھورا۔ بیلجیئم نے فیصلہ کن معرکے میں ڈچ ٹیم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ کھیل کے آغاز میں  ہی دونوں ٹیموں  نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے،،پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرےکوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور پہلے ہاف کا کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا، آخری دو کوارٹرز میں بھی کو ئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ مقررہ وقت تک صفر ،صفر سے برابر رہا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر دلچسپ مقابلے کے بعد بیلجیئم نیدرلینڈز کو دو کے مقابلے  میں تین گول سے شکست دے کر پہلی بار ہاکی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔