Monday, September 16, 2024

ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا

ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا
December 2, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو ہار کا سامنا کر پڑ گیا ، جرمنی نے قومی ٹیم کو ایک صفر سے  شکست دے دی ، گرین شرٹس اگلا میچ 5دسمبر کو ملائیشیا کیخلاف کھیلیں گے۔ قومی ہاکی ٹیم نے میگا  ایونٹ میں مایوس کن آغاز  کیا ، گرین شرٹس پہلے ہی  امتحان میں ناکام ہو گئی ، جرمنی نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی ۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن دونوں ٹیمیں  گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے کوارٹر میں بھی کوئی  ٹیم گول اسکور نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے شاندار کھیل پیش کیا اور 36ویں منٹ میں جرمنی کے کھلاڑی مارکو نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی ۔ آخری کوارٹر میں گرین شرٹس کو گول کے کئی مواقع ملے لیکن قومی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور جرمنی نے ایک صفر سے میچ میں کامیابی سمیٹی ۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 5دسمبر کو ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا۔