Thursday, April 18, 2024

ہاکی ورلڈ کپ ، پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے پاکستان کو شکست دے دی

ہاکی ورلڈ کپ ، پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے پاکستان کو شکست دے دی
December 11, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کے  پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے پاکستان کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں جیت سے محروم رہی۔ بیلجیئم کی ٹیم آغاز سے ہی قومی ٹیم پر حاوی رہی اور دسویں منٹ میں  ہینڈرک نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ 13 ویں منٹ میں تھامس بریلز نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم بجھی بجھی دکھائی دی اور 27 ویں منٹ میں بیلجئیم کے کیڈرک نے گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ 35 ویں منٹ میں ڈوکئیر نے چوتھا گول کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ آخری کوارٹر میں بیلجئیم نے مزید ایک گول اسکور کر کے پانچ صفر سے  میچ جیت  کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی میچ  نہیں جیت سکی۔ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ملائیشیا کیخلاف میچ برابری پر ختم ہوا۔