Friday, April 26, 2024

ہاکی ورلڈ کپ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

ہاکی ورلڈ کپ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
December 15, 2018
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر بھوونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیدرلینڈ مدمقابل ہوں گے۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کو ، بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے فرانس کو اور نیدرلینڈ نے میزبان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ میگا ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔