Friday, April 26, 2024

ہاکی ورلڈ کپ ، بیلجئیم اور نیدر لینڈز فائنل میں پہنچ گئے

ہاکی ورلڈ کپ ، بیلجئیم اور نیدر  لینڈز فائنل میں پہنچ گئے
December 15, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں بیلجئم اور نیدر  لینڈز اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل تک پہنچ گئے ۔ سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیدر  لینڈز نے آسٹریلیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی جبکہ  بیلجئیم نے انگلینڈ کو چھ صفر سے شکست دی ۔ ہاکی ورلڈ کپ کے  فیصلہ کن معرکے کیلئے نیدر  لینڈز اور بیلجیئم کل میدان میں اتریں گے ، جیتنے والی ٹیم ایونٹ کی فاتح  قرار پائے گی ۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا، سیمی فائنل  میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد  نیدر  لینڈز نے  پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کینگروز کو مات دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ نیدر  لینڈز کی ٹیم نے پہلے کوارٹر  سے ہی آسٹریلیا کی گول پوسٹ پر حملے شروع کردیے اور 9ویں منٹ میں سچرمین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر نیدر  لینڈز کو برتی دلا دی۔ دوسرے کوارٹر میں نیدر  لینڈز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 20ویں منٹ میں وین  نے گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کے ٹم ہاورڈ نے گول اسکور کر  کے نیدر  لینڈ کی برتری دو،ایک کر دی۔ میچ اس وقت دلچسپ ہو گیا جب آسٹریلیا نے آخری  منٹ میں گول کر کے میچ دو،دو  گول سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک میچ برابر ہونے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، نیدر  لینڈز نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر  تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔