Thursday, March 28, 2024

ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا میچ دو دو گول سے برابر

ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا میچ دو دو گول سے برابر
June 28, 2015
اینٹورپ(92نیوز)ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور فرانس کا میچ دو دو  گولز کی برابری پر ختم ہوگیا۔ پاکستان ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے گئے میچ میں وہی ہوا جو پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہوا تھا، پاکستان نے نہ جیتیں گےاور نہ جیتنے دیں گے کا نعرہ  ایک بار پھر بلند کیا۔ میچ کا پہلا گول فرانس کی جانب سے اکیسویں منٹ میں داغا گیا، چھتیسویں منٹ میں پاکستان نے فرانس کی اس برتری کو توڑا محمد وقاص کےاس شاندار گول  نے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا، دو منٹ بعد ہی فرانس کی جانب سے  چارلس میسن نے  گول پوسٹ پر حملہ کر کے فرانس کو دو ایک کی برتری دلائی۔۔ پاکستان کی جانب سے محمد دلبر کے پینتالیسویں  منٹ میں کئے گئے گول نےقومی ٹیم کو ہارنے سے بچا لیا اور میچ دو دو گول کی برابری پر اختتام پذیر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا  اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پول اے  میں موجود پاکستان اس وقت پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہےجبکہ چار پوائنٹس کے ساتھ  فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔