Thursday, April 18, 2024

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) کرکٹ ورلڈ الیون کے بعد ہاکی ورلڈ الیون کا پاکستان کیلئے شیڈول بھی طے پا گیا ۔ مہمان ٹیم تین سے سات دسمبر تک لاہور کراچی اور راولپنڈی میں ایک ایک میچ کھیلے گی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ۔ ورلڈ الیون میں بڑے نام شامل ہوں گے ۔ ہاکی بورڈ کے ایک عہدےدار کے مطابق پی ایس ایل طرز کی ہاکی لیگ کے میچز لاہور ، گوجرہ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔