Sunday, September 8, 2024

ہاکی فیڈریشن کی  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ،کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ذمہ دار قرار

ہاکی فیڈریشن کی  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ،کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ذمہ دار قرار
August 17, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ مکمل کرلی ٹیم منیجمنٹ اورکھلاڑیوں کوشکست کاذمہ دارقراردیدیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے ٹیم آفیشل ،کھلاڑیوں کے بیانات اورمکمل انکوائری کےبعدرپورٹ مرتب کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو ہار کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے رپورٹ میں کہاگیاہےکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی صلاحیت ہونے کے باوجود معیار سے کم کھیلے ۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کو پیش کیجائے گی۔