Thursday, April 25, 2024

ہاکی سیریز ، قازقستان نے افغانستان کو 8-0 سے ہرا دیا

ہاکی سیریز ، قازقستان نے افغانستان کو 8-0 سے ہرا دیا
December 20, 2018
لاہور (92 نیوز ) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونے والی چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کے تیسرے دن کے میچ میں قازقستان نے افغانستان کو8-0 شکست دے دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن اولمپیئن چوہدری اختر رسول تھے ۔ ان کے ہمراہ ایل او سی چیئرمین بریگیڈیئر ر ساجد حمید، آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر،ایونٹ منیجر رائے عثمان اکبر، میجر ر جاوید منج، اے ایچ ایف کے غلام غوث کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ میں قازقستان کی جانب سے دولت یرمانو نے 12 ویں اور 26 ویں منٹ میں دو گول، یرمک تاشکیو نے 43 ویں منٹ میں ایک گول، امان ییلوبیکیو نے 41 ویں اور 46 ویں منٹ میں 3 گول، نوربول کوزھیم نے 30 ویں منٹ میں ایک گول، تیلیک ازبک نے 39 ویں منٹ میں ایک گول کرکے قازقستان کو افغانستان کے مقابلے میں 8-0 سے جیت سے ہمکنار کرا دیا۔