Friday, March 29, 2024

ہانگ کانگ ، پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے مظاہرین نے سرنڈر کردیا

ہانگ کانگ ، پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے مظاہرین نے سرنڈر کردیا
November 20, 2019
ہانگ کانگ  ( 92 نیوز) ہانگ کانگ کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں موجود مظاہرین نے 3 دنوں کے بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی  پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے صدر ٹینگ جن گوانگ نے طلبا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  مظاہرین ان کے کہنے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ تحویل میں لیے گئے طلبا کے ساتھ پولیس اسٹیشن جائیں گے تاکہ ان کے معاملات کا مناسب حل تلاش کیا جا سکے۔ میڈیا کے مطابق پولیس اور طلبا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق 18 سال تک کی عمر کے مظاہرین کو رجسٹریشن کے بعد ر ہا کر دیا جائے گا۔