Wednesday, April 24, 2024

ہانگ کانگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مصباح ا لحق کی دھواں دھار بیٹنگ

ہانگ کانگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مصباح ا لحق کی دھواں دھار بیٹنگ
March 9, 2017
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)مصباح الحق ہانگ کانگ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں چھا گئے۔ قومی ٹیسٹ کپتان نے  ہانگ کانگ آئی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل چھے گیندوں پر چھے چھکے جڑ دیئے۔ مصباح کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق ہانگ کانگ ٹی ٹوینٹی لیگ کا تیسرا میچ مونکاک میں ہانگ کانگ آئی لینڈ اور  ہنگ ہوم جیگوارز کے درمیان کھیلا گیا جو ہانگ کانگ نے تینتیس رنز سے جیت لیا۔ ہنگ ہوم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ آئی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  چھے وکٹوں کے نقصان پر دو سو سولہ رنز بنائے۔  مصباح الحق نے آخری دو اوورز میں مسلسل چھے چھکے  لگائے اور بیاسی رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔  دو سو سترہ رنز کے تعاقب میں ہنگ ہوم جیگوارز کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔