Tuesday, April 23, 2024

ہانگ کانگ میں ہزاروں شہری سیاہ لباس پہنے سڑکوں پر نکل آئے۔

ہانگ کانگ میں ہزاروں شہری سیاہ لباس پہنے سڑکوں پر نکل آئے۔
July 22, 2019
ہانگ کانگ( 92 نیوز) ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ نہ تھم سکا، حکومت کے بعد ہزاروں افراد اب پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے سڑکوں پر نکلے۔ وکٹوریہ پارک سے وان چائے تک نکالی گئی پرامن ریلی میں ہر عمر کا شخص شامل ہوا، مرد، خواتین سب سیاہ لباس پہنے اس احتجاج کا حصہ بنے ، مظاہرین پولیس تشدد کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے، اس موقع پر مظاہرین کوئی فساد نہیں چاہتے صرف ظالم کے خلاف ہیں کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ ہانگ کانگ میں مشتبہ افراد کی چین حوالگی کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا تھا ، عوامی دباؤ پر مجبور ہوکر حکومت نے قانون سازی کو ملتوی کردیا تھا، تاہم مظاہرین چیف ایگزیکٹو کیری لیم کے مستعفی ہونے اور ہانگ کانگ میں جمہوری عمل کا مطالبے پر قائم ہیں۔