Sunday, May 12, 2024

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے ، پولیس پر پٹرول بموں سے حملے

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے ، پولیس پر پٹرول بموں سے حملے
November 18, 2019
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) ہانگ کانگ کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی  ، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر  تیروں اور پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، اتوار کے روز بھی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں ، ماسک پہنے مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ  کیا جس کے جواب میں پولیس  کی جانب سے آںسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب یونیورسٹی پر قبضہ کرتے ہوئے  سیکڑوں طلبا نے پولی ٹیکنک یونیورسٹی  کی چھت پر پوزیشن لیتے ہوئے پولیس پر تیروں اور پٹرول بموں سے حملہ کردیا۔ ہانگ کانگ کی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین نے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھا تو وہ گولیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔