Sunday, September 8, 2024

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری
September 24, 2019
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ ہانگ کانگ میں کئی ہفتوں سے  پرتشدد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے  ، مظاہرین نے مقامی شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے باہر چیزوں کو آگ لگا دی۔ احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے جبکہ جواب میں  مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم میں متعدد افراد  زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔