Thursday, April 25, 2024

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج جاری

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج جاری
June 17, 2019
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے ، 20 لاکھ سے زائد افراد پارلیمنٹ کے باہر جمع ہیں جو  حکمران کیری لیم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، احتجاجی تحریک کے بانی سماجی رہنما جوشوآ وانگ کو رہا کردیا گیا۔ ہانگ کانگ  حکومت کی مشکلات کم نہ ہوئیں، مشتبہ  افراد کی چین حوالگی سے متعلق  قانون سازی کا عمل معطل کیا، پھر حکمران کیری لیم نے شدید عوامی دباؤ کے بعد معذرت بھی کی مگر مظاہرین کا غصہ نہ تھما۔ مظاہرین نے کیری لیم کی معذرت مسترد کردی، پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد کا دھرنا جاری ہے،مظاہرین متنازعہ بل کی مستقل منسوخی اور کیری لیم کی استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر حکومت نے احتجاجی تحریک کے بانی کو بھی رہا کردیا ہے، بائیس سالہ جوشوآ وانگ کو توہین عدالت کے جرم میں پانچ ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملک میں حالیہ تحریک کو تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے ، گزشتہ روز بیس لاکھ سے زائد افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے جن میں نوجوان، بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے۔