Saturday, May 11, 2024

ہانگ کانگ میں ایک اور اتوار مظاہروں کی نذر

ہانگ کانگ میں ایک اور اتوار مظاہروں کی نذر
September 15, 2019
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) حکومتی پابندیاں ہوا ہو گئیں ، ہانگ کانگ میں ایک اور اتوار مظاہروں کی نذر ہوگیا، ہزاروں افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہانگ کانگ  ميں حکومت کی جانب سے احتجاج پر پابند عائد ہے جس کے باوجود ہزاروں افراد اس اتوار کو بھی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں حکومت مخالف نعروں پر مبنی پوسٹرز تھام رکھے تھے۔ احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرين نے سرکاری عمارات کے کمپليکس پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، اس دوران انھوں نے توڑ پھوڑ کی اور مختلف اشیا کو نذر آتش بھی کیا۔ پوليس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گيس اور واٹرکینن کا استعمال کیا، جس کے جواب میں ان پر مشتعل افراد نے پتھراؤ بھی کیا۔

جی 20 اجلاس میں ہانگ کانگ پر بحث کی اجازت نہیں

ہانگ کانگ ميں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے، ايک متنازعہ بل پر شروع ہونے والا احتجاج جمہويت کیلئے باقاعدہ ايک تحريک کی شکل اختيار کرچکا ہے۔