Thursday, April 25, 2024

ہالے اوپن ٹینس، راجر فیڈرر کی پیشقدمی جاری

ہالے اوپن ٹینس، راجر فیڈرر کی پیشقدمی جاری
June 22, 2019
ہالے ( 92 نیوز) ہالے اوپن ٹینس میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، کوارٹر فائنل میں سوئس ٹینس اسٹارنے  اسپن کے  باٹسٹا ایگٹ کو شکست دی۔ ہالے اوپن ٹینس   میں  سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی ایونٹ میں پیش قدمی جاری ،  سوئس ٹینس اسٹار نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ راجر فیڈرر نے کورٹر فائنل میں اسپن کےباٹسٹا ایگٹ  کو شکست دی۔ سوئس ٹینس اسٹارنے پہلے سیٹ میں چھ،تین سے کامیابی سمیٹ کر میچ میں برتری حاصل کر لی، دوسرے سیٹ میں اسپنش ٹینس اسٹار نے کم بیک کرتے ہوئے چھ،چار سے سیٹ جیت کر میچ برابر  کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں  اسپنش ٹینس پلیئرنے جیت کی بھر پور کوشش کی لیکن راجر فیڈرر نے چھ،چار سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا اور ایونٹ کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔