ہالینڈ کی وزیر خارجہ افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی میں ناکامی پر مستعفی
دی ہیگ (92 نیوز) ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگرڈ کاک افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی میں ناکامی پر مستعفی ہو گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے سگرڈ کاک کی ناکام حکمت عملی پر تنقید کی تھی۔ ڈچ فوج نے افغانستان سے 2100 شہریوں کو نکالنا تھا لیکن ڈچ شہریوں کے انخلا میں ناقص حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ ایئر پورٹ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے بہت سے لوگ افغانستان میں رہ گئے۔ پیچھے رہ جانیوالوں میں ہالینڈ کی فوج کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔