Thursday, March 28, 2024

ہالینڈ میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پر جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ، کابینہ نے مجوزہ منصوبے کی منظوری دیدی

ہالینڈ میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پر جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ، کابینہ نے مجوزہ منصوبے کی منظوری دیدی
May 23, 2015
ہالینڈ (ویب ڈیسک) ہالینڈ کی کابینہ نے ملک میں حجاب اوڑھنے پر جزوی پابندی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیراعظم مارک روتے نے کہا ہے کہ پابندی کا ہدف کوئی مذہب نہیں ہے۔ ہالینڈ کی حکومت سکولوں، اسپتالوں اور بس مسافر خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وزیراعظم مارک روتے نے کہا ہے کہ پابندی صرف مخصوص مقامات کیلئے اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی جا رہی ہے اور خواتین کے بازاروں میں نقاب اوڑھنے پر پابندی نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں کے لباس پہننے کی آزادی اور ایک دوسرے کی پہچان اور گفتگو کی اہمیت میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور وزیر داخلہ رونالڈ پلاسترک کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل کا کوئی مذہبی پس منظر نہیں۔ بل منظور ہو گیا تو پابندی کی خلاف ورزی پر چار سو پانچ یورو جرمانہ ہو گا۔