Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈفلم ”بو ! اے میدیاہیلووین“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

ہالی وڈفلم ”بو ! اے میدیاہیلووین“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار
October 31, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”بو اے میدیا ہیلووین“ باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر فلم ”انفرنو“ ریلیز کے پہلے ہفتے ڈیڑھ کروڑ ڈالر سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم ”جیک ریچر۔۔ نیور گو بیک“ چھیانوے لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایکشن، کرائم اور ڈرامہ فلم ”دی اکاو¿نٹنٹ“ پچاسی لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر ہے۔ ہارر اور تھرلر فلم”اویجا۔۔۔ اوریجن آف ایول“ اکہتر لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر رہی۔