Monday, September 16, 2024

ہالی وڈ ہارر، تھرلر فلم ”سپلٹ “ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج

ہالی وڈ ہارر، تھرلر فلم ”سپلٹ “ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج
January 30, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ہارر اور تھرلر فلم ”سپلٹ “ کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے مزید دو کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر سمیٹ کر تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔

ایڈونچر اور کامیڈی فلم ”اے ڈاگز پرپز“ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بائیوگرافی فلم ”ہڈن فگرز“ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”ریزیڈنٹ ایول۔۔ دی فائنل چیپٹر“ ریلیز کے پہلے ہفتے ایک کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ کامیڈی اور میوزیکل فلم ”لا۔۔۔لا۔۔۔۔ لینڈ“ مزید ایک کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد پانچویں نمبر پر آگئی۔