Monday, September 16, 2024

ہالی وڈ کی رومانس کامیڈی فلم ”ہاﺅ ٹو بی سنگل“ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر

ہالی وڈ کی رومانس کامیڈی فلم ”ہاﺅ ٹو بی سنگل“ کا لندن میں رنگارنگ پریمیئر
February 10, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی رومانس کامیڈی فلم ”ہاو¿ ٹو بی سنگل“ کا رنگا رنگ یورپی پریمیئر لندن میں ہوا۔ فلمی ستاروں نے جلوہ گر ہو کر سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی پریمیئر میں جب فلمی ستارے مختلف اقسام کے ملبوسات زیب تن کئے گلابی کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سیکڑوں مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ ہدایت کار کرسچن ڈیٹر نے اپنی کاسٹ ڈکوٹا جونسن، ریبل ولسن، لیزلی من اور الیسن برائی و دیگر کے ساتھ پریمیئر میں شرکت کی۔ اس موقع پر مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لئے۔ پریمیئر میں شرکت کرنے والے اداکاروں نے فلم میں اپنے اپنے کردار کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور خوب داد سمیٹی۔ ہنسی مذاح سے بھرپور یہ فلم بارہ فروری کو امریکا جبکہ انیس فروری کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔