Sunday, September 8, 2024

ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم”ایلوس اینڈ نکسن “کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم”ایلوس اینڈ نکسن “کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
January 9, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی ڈرامہ فلم ”ایلوس اینڈ نکسن“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”ایلوس اینڈ نکسن “ کی کہانی معروف امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے اور صدر نکسن کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری لیزا جانسن نے دی ہے۔ فلم میں کیون اسپیسے نے صدر نکسن اور مائیکل شینن ایلوس پریسلے کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایلکس پیٹیفر،کولن ہینکس،ایوان پیٹرز اور ٹریسی لیٹز شامل ہیں۔ فلم ”ایلوس اینڈ نکسن “ 15اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔