Wednesday, April 24, 2024

ہالی وڈ کامیڈی فلم ”ڈیڈیز ہوم“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر

ہالی وڈ کامیڈی فلم ”ڈیڈیز ہوم“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر
December 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی فلم ”ڈیڈیز ہوم“ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں ہوا۔ فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں ہونے والے یورپی پریمیئر میں ہدایتکار شون اینڈرس اپنی پوری کاسٹ کے ساتھ شریک ہوئے۔ فلم سٹار لنڈا کارڈی لینی‘ مارک والبرگ‘ ول فیرل سمیت دیگر اداکار جب ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سیکڑوں مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر فلمی ستاروں نے فلم میں اپنے کرداروں سے متعلق گفتگو کی اور پرستاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ قہقہوں اور ہنسی مزاح سے بھرپور یہ فلم پچیس دسمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔