Thursday, September 19, 2024

ہالی وڈ ڈرامہ ، مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ 11 مارچ کو ریلیز کیلئے تیار

ہالی وڈ ڈرامہ ، مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ 11 مارچ کو ریلیز کیلئے تیار
March 6, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ڈرامہ ، مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ امریکی سینما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار۔ فلم گیارہ مارچ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ کی پراسرار کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے لیکن اچانک اس خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ شیطانی قوتیں خاندان کے ایک فرد پر غالب آ جاتی ہیں جو اپنے ہی پیاروں کے خون کا پیاسا بن جاتا ہے۔ فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین “ کی ہدایات ڈین ٹریٹن برگ نے دی ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں میری ایلزبتھ، جان گڈ مین، جان گلاگر جونیئر، میٹ ویریو، سنڈی ہوگن اور جیمی کلے شامل ہیں۔