Saturday, April 27, 2024

ہالی وڈ فلم کریڈ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم ، باکسنگ کے شوقین افراد فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر

ہالی وڈ فلم کریڈ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم ، باکسنگ کے شوقین افراد فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر
July 14, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم کریڈ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ باکسنگ کے شوقین افراد فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔ ہالی وڈ فلم کریڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کا باپ باکسنگ کے عالمی مقابلے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ فلم میں مائیکل جورڈن ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر سٹالون باکسنگ ٹرینر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ سلویسٹر سٹالون نوجوان مائیکل جورڈن کو باکسنگ کی ایسی تربیت دیتا ہے جس کے بعد مائیکل اپنے کسی حریف کو باکسنگ رنگ میں سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دیتا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں گراہم میک ٹاویش، سٹیفنی ڈیمیانو، ماریا برے مین، مارک رہینو سمتھ اور کورے کیسل شامل ہیں۔ فلم کریڈ ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیاری کے مراحل میں ہے اور رواں سال پچیس نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔